7

برطانیہ فتنہ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے،آیت اللہ رمضانی

  • News cod : 25064
  • 06 نوامبر 2021 - 1:06
برطانیہ فتنہ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے،آیت اللہ رمضانی
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ "رضا رمضانی" نے اپنے دورہ لبنان کے دوران شیعیان لبنان کی مجلس اعلیٰ کے سربراہ مرحوم علامہ عبد الامیر قبلان کے فرزند حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد قبلان سے ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ “رضا رمضانی” نے اپنے دورہ لبنان کے دوران شیعیان لبنان کی مجلس اعلیٰ کے سربراہ مرحوم علامہ عبد الامیر قبلان کے فرزند حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد قبلان سے ملاقات کی۔

شیخ احمد قبلان نے ملاقات کے آغاز میں کہاکہ میرے والد مرحوم علامہ عبدالامیر قبلان ہمیشہ تمام شیعہ ممالک کی موجودگی کے ساتھ ایک شیعہ فقہی کونسل کی تشکیل کے لیے کوشاں تھے، تاکہ یہ کونسل حکمت عملی کے ساتھ شیعہ مرجعیت کو تحفظ فراہم کرے اور پورا سال شیعہ امور انجام دینے کی کوشش کرے۔ مجھے امید ہے کہ مرحوم علامہ قبلان کے منصوبے آیت اللہ رمضانی کی موجودگی میں پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔
آیت اللہ رمضانی نے شیخ احمد قبلان کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ میں شیخ شمس الدین اور علامہ قبلان کے سامنے ہوں اور مجھے امید ہے کہ شیخ احمد قبلان اپنے والد اور دیگر علماء کے راستے کو جاری رکھیں گے۔ میرے خیال میں امام موسی صدر اور مرحوم شمس الدین کو ان کے واضح نظریات کی وجہ سے مخالفین نے ہراساں کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے، پہلے سے کہیں زیادہ، برطانیہ انتہا پسند شیعہ اور انتہا پسند سنیوں کو پروان چڑھا رہا ہے اور ان کو تقویت دے رہا ہے۔ وہ فتنہ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں فتنہ پرور دشمن کی سازشوں سے ہوش میں رہنا چاہیے۔ لبنان کی شیعہ سپریم اسمبلی کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور معاشرے میں شرکت کرنے اور دوسرے مذاہب اور فرقوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک باہمی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25064