10

شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ کے رشتہ داروں کی ان سے ملاقات

  • News cod : 25744
  • 25 نوامبر 2021 - 17:28
شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ کے رشتہ داروں کی ان سے ملاقات
اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے رشتہ داروں کے ساتھ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے دوران،مہمانوں کا خیر مقدم اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رشتہ داروں اور قرابت داروں سے صلہ رحمی ان اہم ترین اعمال میں سے ایک ہے جس کی دین اسلام میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،کل،اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی محترمہ اہلیہ زینب ابراہیم کے رشتہ داروں اور شہریوں کے ایک وفد نے دارالحکومت ابوجا میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،گزشتہ روز اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ خانم زینب ابراہیم کے رشتہ داروں نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ان کی رہائش گاہ پر شیخ زکزاکی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے،اس دوستانہ اور برادرانہ ملاقات میں محترمہ زینب ابراہیم کے بھائی امام احمد آکاید سمیت ان کے بھتیجوں اور نائجیریا کی ریاست Avio کے لوگوں کا ایک وفد بھی شریک تھا۔

اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے رشتہ داروں کے ساتھ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے دوران،مہمانوں کا خیر مقدم اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رشتہ داروں اور قرابت داروں سے صلہ رحمی ان اہم ترین اعمال میں سے ایک ہے جس کی دین اسلام میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست Avio شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ محترمہ خانم زینب ابراہیم کی جائے پیدائش ہے جو کہ نائیجیریا کی جنوبی مغربی ریاستوں میں واقع اور تقریباً 5.6 ملین کی آبادی پر مشتمل ایک ریاست ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25744