4

طاغوتی طاقتیں پیغمبراسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں، اسلم رضا

  • News cod : 26265
  • 09 دسامبر 2021 - 12:38
طاغوتی طاقتیں پیغمبراسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں، اسلم رضا
لاہور میں تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو میں اے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تاجدار ختم نبوت کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سربلند رہے گا۔ محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ عشق رسول ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ اسلم رضا نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر انتہا پسندی کو فروغ دینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ اسلام ہی دنیا کو امن و سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔ اُمت مسلمہ عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے اتباع رسول(ص) کا راستہ اختیار کرے۔ اہل حق قوت قرآن سے اسلام دشمن سازشوں کا مقابلہ کریں۔ کامل ایمان کیلئے محبت رسول (ص) دوسری تمام محبتوں پر غالب کرنا لازم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف طلبہ وفود سے گفتگو اور انجمن طلبہ اسلام کے نومنتحب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ اسلم رضا نے کہا اہل حق عشق رسول کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے، سامراجی، استعماری اور طاغوتی طاقتیں پیغمبر اسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں۔ تاجدار ختم نبوت کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سربلند رہے گا۔ محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عشق رسول ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔ طلبا کی نظریاتی و سیاسی تربیت کیلئے طلبا یونینز کی بحالی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا اے ٹی آئی طلبا کے دلوں میں عشق رسول(ص) کے چراغ روشن کر رہی ہے۔ یا رسول اللہ کہنے والے اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔ آنیوالا دور درود والوں کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ تاجدار ختم نبوت کی محبت کو ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری عقیدتوں کا مرکز و محور گنبد خضری کا مکیں ہے۔ پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر کرنا ہوگی۔ ختم نبوت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26265