13

حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت نجف اشرف میں مرکزی جلوسِ عزاء فاطمیہ کا اہتمام

  • News cod : 26782
  • 19 دسامبر 2021 - 18:46
حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت نجف اشرف میں مرکزی جلوسِ عزاء فاطمیہ کا اہتمام
مرکزی دفتر نجف اشرف عراق سے جلوسِ عزا کی ابتداء ہوئی، جس میں نَم آنکھوں اور عزائی نعروں میں مومنین کا یہ عزائی اجتماع غمزدہ ماحول میں پاپیادہ شارع الرسول ؐ سے ہوتا ہوا حرم امیر المومنین علیہ السلام پہنچا اور سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مصیبت پر مجلس عزا برپا کی گئی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت ہزاروں کی تعداد میں افاضل، علماء کرام، طلاب علوم دینیہ حوزہ علمیہ نجف اشرف، عراقی قبائل کے سربراہان اور عراقی مومنین کے علاوہ دوسرے ممالک سے زیارت کو آئے ہوئے مومنین کی مشارکت میں حضرت امیر المومنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کی خدمت میں جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی پُر درد شہادت کا پُرسہ پیش کرنے کے لئے مرکزی جلوسِ عزاء فاطمیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
مرکزی دفتر نجف اشرف عراق سے جلوسِ عزا کی ابتداء ہوئی، جس میں نَم آنکھوں اور عزائی نعروں میں مومنین کا یہ عزائی اجتماع غمزدہ ماحول میں پاپیادہ شارع الرسول ؐ سے ہوتا ہوا حرم امیر المومنین علیہ السلام پہنچا اور سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مصیبت پر مجلس عزا برپا کی گئی اس کے بعد زیارت کے ساتھ ساتھ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی خدمت میں پُرسہ و تعزیت پیش کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26782