12

روسی صدر کا بیان بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف مثبت قدم ہے، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 27030
  • 26 دسامبر 2021 - 9:20
روسی صدر کا بیان بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف مثبت قدم ہے، علامہ امین شہیدی
امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے آزادئ اظہار رائے کے حالیہ بیان کو بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو اپنی سالانہ پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نےآزادئ اظہار رائے کی حدود کے تناظر میں بیان دیا کہ شانِ رسالت میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے

وفاق ٹائمز، امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے آزادئ اظہار رائے کے حالیہ بیان کو بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو اپنی سالانہ پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نےآزادئ اظہار رائے کی حدود کے تناظر میں بیان دیا کہ شانِ رسالت میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔

متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں انتہاء پسندی کی طرف لے جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔ علامہ محمد امین شہیدی نے صدر پوٹن کے اس بیان پر اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ :”روسی صدر ولادیمیر پوتن کا آزادئ اظہار رائے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توقیر کے حوالہ سے حالیہ بیان بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ عالمی امن کے لئے تمام مذاہب کے درمیان امن و احترام کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس تناظر میں عقائد و نظریات پر اظہار رائے کی حدود کا جائزہ لیا جانا چاہیئے۔”

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27030