6

روسی صدر کا بیان خوش آئند،تمام مذاہب و مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام لازم ہے،علامہ سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 27128
  • 28 دسامبر 2021 - 11:50
روسی صدر کا بیان خوش آئند،تمام مذاہب و مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام لازم ہے،علامہ سید مرید حسین نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نےکہا کہ توہین رسالت(ص) سے متعلق روسی صدر کا بیان خوش آئند ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نےکہا کہ توہین رسالت(ص) سے متعلق روسی صدر کا بیان خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقدسات کا احترام کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، تمام مذاہب و مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام لازم ہے، انتہاء پسندی یا شدت پسندی کسی بھی شکل میں ہو، وہ ناقابل قبول ہے، مغرب کو بھی انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھاکہ روسی صدر کا بیان نہ صرف خوش آئند بلکہ انہوں نے دنیا کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے، کیونکہ ہر کچھ عرصہ بعد آزادی اظہار کے نام پر توہین و اہانت کی جاتی ہے، آزادی اظہار کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ مقدس ہستیوں کی توہین کی جائے۔ جب تک مقد سات کا احترام نہیں کیا جاتا، دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27128