14

آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی خدمات کو تاابد یاد رکھا جائے گا، علامہ مرید حسین نقوی

  • News cod : 27416
  • 02 ژانویه 2022 - 12:09
آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی خدمات کو تاابد یاد رکھا جائے گا، علامہ مرید حسین نقوی
نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید مرید حسین نقوی نے آیت اللہ مصباح یزدی کی پہلی برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہاکہ آیت اللہ مصباح یزدی ایک ایسے متحرک انقلابی اور باشعور صاحب قلم تھے.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید مرید حسین نقوی نے آیت اللہ مصباح یزدی کی پہلی برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہاکہ آیت اللہ مصباح یزدی ایک ایسے متحرک انقلابی اور باشعور صاحب قلم تھے جن کی جنبش قلم سے مختلف اسلامی موضوعات جیسے عقائد، اخلاق، تفسیر ، فلسفہ وغیرہ پر انتہائی مستدل و مستحکم تحریریں عالم وجود میں آئیں اور انہوں نے عظیم اور قابل فخر آثار کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں شاگرد بھی چھوڑے ہیں۔ جو ان کے بہت بڑا علمی کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم آیت اللہ مصباح یزدیؒ نے ہزاروں شاگرد پروان چڑھائے جو آج دنیا بھرمیں مکتب اہل بیت ؑ کی ترویج وتشہیر میں شب وروز مصروف عمل ہیں،مکتب محمد وآل محمدؑ کیلئے ان کی علمی خدمات کو تاابد یاد رکھا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27416