11

جامعة الکوثر میں احیائے فکر جابر بن حیان کی نوید

  • News cod : 27435
  • 03 ژانویه 2022 - 11:30
جامعة الکوثر میں احیائے فکر جابر بن حیان کی نوید
ممتاز ماہر تعلیم و دانشور پروفیسر ڈاکٹر سید ثقلین نے معزز مہمان کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی علمی و تحقیقی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  بین الاقوامی شہرت کے حامل سائنسدان اور عالم اسلام کے نامور سپوت پروفیسر ڈاکٹر نوید سید جامعہ الکوثر میں تشریف لائے اور انہوں نے مسلم امہ کو درپیش مشکلات، درخشاں ماضی کی حامل امت مرحومہ میں سائنسی انحطاط کے محرکات و وجوہات اور اس میں بہتری کے امکانات پر اپنے پرمغز لیکچر سے نوازتے ہوئے ایک عظیم تعلیمی ادارے کے خدوخال بالوضاحت بیان کئے گویا موصوف نے جامعہ الکوثر کے مستقر سے امت مسلمہ بالخصوص مسلمانان پاکستان کو سائنسی ارتقاء اور فکر جابر بن حیان کے احیاء کی نوید سنائی ۔

اس سے پہلے ممتاز ماہر تعلیم و دانشور پروفیسر ڈاکٹر سید ثقلین نے معزز مہمان کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی علمی و تحقیقی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی بہت معلومات افزا رہی۔جبکہ اسی دوران پروفیسر ڈاکٹر نوید سید کے انگریزی کے تحقیقی جریدے International journal Endorsing میں شائع شدہ مقالے The, Art,of science and Research..Jaybir ibn Hayan laid the Foundation کا اردو ترجمہ تیارکردہ طلاب جامعہ الکوثر بعنوان، سائنس اور سائنس دان۔۔۔بانی کیمیاء جابر بن حیان کی نظر میں، کی سینکڑوں کاپیاں تقسیم کرنے کے علاوہ اس کی سوشل میڈیا وسیع پیمانے پر تشہیر بھی کی گئی ۔

اس پر وقار علمی تقریب میں شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی سرکردگی میں علماء کرام سکالرز حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27435