53

علامہ رمضان توقیر اور علامہ عارف واحدی کا دورہ پشاور، سجاد کربلائی کے اہلخانہ سے تعزیت

  • News cod : 27652
  • 07 ژانویه 2022 - 3:37
علامہ رمضان توقیر اور علامہ عارف واحدی کا دورہ پشاور، سجاد کربلائی کے اہلخانہ سے تعزیت
علامہ محمد رمضان توقیر نے مرحوم حاجی سجاد علی کربلائی کی قومی و ملی خدمات کو بے حد سراہا اور بطور ایک فکری و نظریاتی کارکن قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحُسینی کے عظیم پیروکاروں میں قرار دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر اور علامہ عارف حسین واحدی نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مرحوم صوبائی سینئر نائب صدر ایس یو سی حاجی سجاد علی کربلائی کی رہائشگاہ پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دُعائے مغفرت کی اور انکے خانوادے سے تعزیت کی۔

اُن کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صوبائی آرگنائزر علامہ زاہد حسنین بخاری، سابق صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور سابق ضلعی صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر بھی موجود تھے۔ مرحوم کے فرزند صفدر علی کربلائی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے مرحوم حاجی سجاد علی کربلائی کی قومی و ملی خدمات کو بے حد سراہا اور بطور ایک فکری و نظریاتی کارکن قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحُسینی کے عظیم پیروکاروں میں قرار دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27652