14

مری میں سیاحوں کی اموات پر علامہ سید مرید حسین نقوی کا اظہار افسوس

  • News cod : 27740
  • 09 ژانویه 2022 - 14:13
مری میں سیاحوں کی اموات پر علامہ سید مرید حسین نقوی کا اظہار افسوس
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے مری برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے مری برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

علامہ مرید نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شدید برفانی طوفان میں پھنسے لوگوں کی بخیر و عافیت واپسی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو ہیلی کاپٹر آپریشنز کا آغاز کیا جائے تاکہ مزید کوئی افسوسناک خبر سننے کو نہ ملے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27740