6

یمن کے بے گناہ لوگوں کا قتل عالم سعودی اتحاد کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

  • News cod : 28131
  • 23 ژانویه 2022 - 15:36
یمن کے بے گناہ لوگوں کا قتل عالم سعودی اتحاد کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
انہوں نے کہاکہ یمن پر آل سعود کی بربریت اور ہولناک حملوں کی روک تھام کی جائے، عالمی انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور یمن میں معصوم انسانی جانوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور اس منافقانہ رویے سے اجتناب کریں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے بے گناہ یمنی شہریوں پر سعودی اتحاد کے جارحانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یمن کے بے گناہ لوگوں کا قتل سعودی اتحاد کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمن پر آل سعود کی بربریت اور ہولناک حملوں کی روک تھام کی جائے، عالمی انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور یمن میں معصوم انسانی جانوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور اس منافقانہ رویے سے اجتناب کریں۔
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے پہلے ہی دن سے یمن کے مسلمان عوام کے خلاف اپنی دشمنی کو عیاں کر دیا اور اب پوری طرح واضح ہوگیا ہے کہ یمن کے بچے، عورتیں اور عام شہری ہی سعودی اتحاد کا اصل نشانہ ہیں۔

علامہ مرید حسین نقوی نے مزید کہاکہ یمن کے بارے میں عالم اسلام اور عالمی برادری کی بے حسی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ وبائوں، بھوک، افلاس، طبی سہولیات کی عدم موجودگی اور انفراسٹرکچر کی تباہی نے یمنی عوام کو زندگی کے دشوار ترین مرحلے سے دوچار کر دیا ہے۔ عالمی ادارے اور امت مسلمہ خاموش تماشائی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28131