22

بزرگ عالم دین علامہ سید خادم حسین نقوی وفات پاگئے ہیں ،نماز جنازہ کا اعلان

  • News cod : 28377
  • 26 ژانویه 2022 - 6:54
بزرگ عالم دین علامہ سید خادم حسین نقوی وفات پاگئے ہیں ،نماز جنازہ کا اعلان
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور کے سینیئر مدرس ، بزرگ عالم دین مولانا سید خادم حسین نقوی صاحب بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ،لاہور کی ممتاز دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے استاد مولانا خادم حسین نقوی انتقال کر گئے۔ مرحوم عرصہ نصف صدی سے جامعہ المنتظر میں درس و تدریس کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

مرحوم مولانا خادم نقوی جامعہ المنتظر کے طالب علم رہے، قم المقدس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادرعلمی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں ہی تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔ مولانا خادم نقوی مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے جامعہ المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

صدر وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ ریاض حسین  نجفی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

تدفین فردوسیہ قبرستان لاہور میں ہوگی۔

اللہ تعالی محمد و آل محمد علیہم السلام کے صدقے ان کے درجات بلند فرمائے،، آمین یا رب العالمین۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28377