18

علامہ سید خادم حسین نقوی مرحوم علم و حکمت سے سجی ہوئی شخصیت کے مالک تھے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 28436
  • 26 ژانویه 2022 - 20:09
علامہ سید خادم حسین نقوی مرحوم علم و حکمت سے سجی ہوئی شخصیت کے مالک تھے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے بزرگ علامہ سید خادم حسین نقوی کے سانحہ ارتحال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے بزرگ علامہ سید خادم حسین نقوی کے سانحہ ارتحال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے کہاکہ علامہ سید خادم حسین نقوی کا انتقال ملت کے لئے بڑا نقصان ہے، مرحوم علامہ صاحب عالم باعمل تھے۔ ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ علامہ خادم حسین نقوی کو میں نے اپنی زندگی میں علم و حکمت سے سجی ہوئی شخصیت پایا۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم ہمیشہ سیرت معصومینؑ کے نقش پابننے کی کوشش کرتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28436