5

یکساں قومی نصابِ تعلیم پرفوراََ نظرِ ثانی کی جائے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 28549
  • 28 ژانویه 2022 - 14:36
یکساں قومی نصابِ تعلیم پرفوراََ نظرِ ثانی کی جائے، علامہ افضل حیدری
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہاکہ حکومت پاکستان نے نہایت ہی اچھے انداز میں یہ اعلان کیا تھا کہ تمام پاکستانیوں کے لئے ایک ہی نصاب تیار کیا جائے گا اس اعلان پہ ہر محب وطن پاکستانی کو خوشی ہوئی لیکن جب یہ نصاب ہمارے سامنے آیا تو اس میں بہت سارے نقائص موجود تھے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں یکساں قومی نصابِ تعلیم کے حوالے سے شیعہ علماء پاکستان کی تحفظات پر مبنی ہنگامی پریس کانفرنس جامعۃ المنتظر میں منعقد۔جس میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمدحسین اکبر،علامہ ڈاکٹر  شبیر حسن میثمی،علامہ ناضر عباس تقوی،زاہد علی آخونزادہ، علامہ لعل حسین نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہاکہ حکومت پاکستان نے نہایت ہی اچھے انداز میں یہ اعلان کیا تھا کہ تمام پاکستانیوں کے لئے ایک ہی نصاب تیار کیا جائے گا اس اعلان پہ ہر محب وطن پاکستانی کو خوشی ہوئی لیکن جب یہ نصاب ہمارے سامنے آیا تو اس میں بہت سارے نقائص موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے پورے نصاب کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ پہلی کلاس سے لیکر پانچویں کلاس تک کی کلاس کی کتابوں میں مختلف جگہوں پر اشکالات تھے اور فرقہ واریت کے مواد موجود ہیں اور ہم نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے مکتوب شکل میں وزارت تعلیم اور دیگر متعلقہ اداروں کو خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ اسکی اصلاح کی جائے لیکن ہمارے مسلسل رابطہ کرنے کے باوجود ہمیں اس مسئلے سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ ہمارے اعتراضات دور کئے گئے ہیں۔

علامہ افضل حیدری نے کہاکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے نصاب کا اعلان ہونے والا ہے اس حوالے سے بھی ہماری تجاویزات پر غور نہیں کیا گیا ہے لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری تجاویزات پر غور کرتے ہوئے یکساں قومی نصابِ تعلیم پرفوراََ نظرِ ثانی کی جائے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے اعتراضات و خدشات کو دور اور ہماری تجاویزات کو شامل کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28549