4

غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے کی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، آرمی چیف

  • News cod : 28572
  • 29 ژانویه 2022 - 0:12
غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے کی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے لاہور گیریژن کا دورہ کے دوران فیکلٹی ممبران اور طلبا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے لاہور گیریژن کا دورہ کے دوران فیکلٹی ممبران اور طلبا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے لمز، ایف سی یو، یوای ٹی، ایل ایس ای، پی یو اور جی سی یو کے وی سیز، فیکلٹی ممبران اورطلبہ سے مکالمے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت، کاروباری سوچ کے حامل ہیں، انہیں مناسب مواقع اور سازگار ماحول ملنے پر وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت، مفید شہریوں کی تیاری میں تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا اور تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، ماحولیات کے شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی کی ضرورت پر زوردیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ سیشن کے دوران کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28572