7

بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی امام حسینؑ کے جوار میں سپرد خاک

  • News cod : 28848
  • 03 فوریه 2022 - 17:01
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی امام حسینؑ کے جوار میں سپرد خاک
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی میت کو کچھ دیر پہلے کربلائے پہنچایا گیا اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی میت کو کچھ دیر پہلے کربلائے پہنچایا گیا اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کا جسد خاکی کربلائے معلی کے احاطے میں لایا گیا تو حرم امام حسین علیہ السلام میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سے قبل مرحوم و مغفور کی نمازجنازہ ایران کے مذہبی شہر قم میں آیت اللہ کریمی چھرمی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سمیت، مجتہدین عظام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کا جسد خاکی آج صبح 4:00عراق پہنچا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28848