14

عراق میں “آیت اللہ صافی” کی تشییع جنازہ کی تفصیلات کا اعلان

  • News cod : 28944
  • 03 فوریه 2022 - 2:16
عراق میں “آیت اللہ صافی” کی تشییع جنازہ کی تفصیلات کا اعلان
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی مرحوم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بروز جمعرات عراقی وقت کے مطابق ٹھیک 10 بجے صبح آیۃ اللہ صافی کی میت کو مسجد جامع شیخ طوسی سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی طرف لے جایا جائے گا اور روضہ مطہر سے طواف کے بعد تدفین کے لئے کربلا منتقل کردیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی مرحوم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بروز جمعرات عراقی وقت کے مطابق ٹھیک 10 بجے صبح آیۃ اللہ صافی کی میت کو مسجد جامع شیخ طوسی سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی طرف لے جایا جائے گا اور روضہ مطہر سے طواف کے بعد تدفین کے لئے کربلا منتقل کردیا جائے گا۔

دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کل بروز جمعرات حرم حضرت عباس علیہ السلام سے حرم امام حسین علیہ السلام (بین الحرمین) لے جایا جائے گا اور ٹھیک دوپہر 4 بجے حرم امام حسین علیہ السلام میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28944