26

لمحہ بہ لمحہ؛ آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی امام حسینؑ کے جوار میں سپرد خاک+تصاویر

  • News cod : 28968
  • 03 فوریه 2022 - 14:55
لمحہ بہ لمحہ؛ آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی امام حسینؑ کے جوار میں سپرد خاک+تصاویر
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو نجف اشرف میں تشییع کے بعد کچھ دیر پہلے تدفین کے لئے کربلا معلیٰ پہنچا دیا گیا.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وقت کے مطابق(13:22)آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو جامع مسجد شیخ طوسی سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام لے جایا گیا، تشییع میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، آج لَيْلَةَ الرَّغَائِب ہونے کی وجہ سے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو نماز جنازہ پڑھائے بغیر کربلا منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی تدفین ہوگی۔

14:50؛بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو نجف اشرف میں تشییع کے بعد کچھ دیر پہلے تدفین کے لئے کربلا معلیٰ پہنچا دیا گیا.

 

ویڈیو|عراقی وقت کے مطابق (16:00 بجے) بین الحرمین کربلا میں آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی تشييع جنازہ جاری، علماء اور طلباء سمیت عراقی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

عراقی وقت کے مطابق (16:27بجے): حرم امام حسین علیہ السلام میں عزاداری کا اہتمام۔

عراقی وقت کے مطابق (16:36بجے): حرم امام حسین علیہ السلام میں اجتماعی زیارت جاری۔۔

عراقی وقت کے مطابق (17:25 بجے) روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام سے طواف کے بعد آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی تدفین کا عمل شروع…

17:45؛ رپورٹ کے مطابق، کربلا میں تشییع جنازے میں رش ہونے کی وجہ سے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے فرزند حجت‌الاسلام والمسلمین حسن صافی کی طبیعت خراب ہونے کی خبریں تھیں لیکن معتبر ذرائع کے مطابق اب ان کی حالت بہتر ہے۔

آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی آخرین آرمگاہ کی ویڈیو

 بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی میت کو کچھ دیر پہلے کربلائے پہنچایا گیا اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28968