11

انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر،یمن اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں، علامہ سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 29079
  • 05 فوریه 2022 - 8:03
انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر،یمن اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں، علامہ سید مرید حسین نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاکہ مظلومین کی حمایت ایک شرعی تقاضا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان مظلومین کی حمایت میں یک زبان ہو کر ظالموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاکہ مظلومین کی حمایت ایک شرعی تقاضا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان مظلومین کی حمایت میں یک زبان ہو کر ظالموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر،یمن اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں۔

علامہ سید مرید حسین نقوی نے مزید کہاکہ کشمیر مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں، مسلمان ممالک مسئلہ کشمیر اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ موقف اختیار کریں اور ظالموں کے تسلط سے آزاد کرائیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کشمیری مسلمانوں سے بھرہور اظہار یکجہتی کرنے کا دن ہے، کشمیر کے مسلمانوں پر ایک طویل عرصے سے ڈھائے جانے والے مظالم نے ظلم کی تاریخ لکھی ہے لیکن عالمی ادارے آج تک اس مسئلے پر اپنا منصفانہ کردار ادا نہ کر سکے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے میدان میں آنا ہو گا اور مشترکہ جدوجہد سے مسلمان بھائیوں کو ظلم سے نجات دلانے ہو گی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29079