9

پشاور میں شہید عارف الحسینی تربیتی و فکری ورکشاپ کا انعقاد

  • News cod : 29091
  • 05 فوریه 2022 - 10:29
پشاور میں شہید عارف الحسینی تربیتی و فکری ورکشاپ کا انعقاد
شہید سید عارف حسین الحسینی پشاور میں مدرسہ ہذا کی انتظامیہ کی جانب سے صوبہ کے مختلف مدارس میں زیرتعلیم طلبہ کیلئے ’’شہید عارف الحسینی تربیتی و فکری‘‘ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شہید سید عارف حسین الحسینی پشاور میں مدرسہ ہذا کی انتظامیہ کی جانب سے صوبہ کے مختلف مدارس میں زیرتعلیم طلبہ کیلئے ’’شہید عارف الحسینی تربیتی و فکری‘‘ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق سینیٹر اور بزرگ عالم دین علامہ سید جواد حسین ہادی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ سید جمیل حسن شیرازی، علامہ سید ذکی الحسن، علامہ سید مظہر نقوی اور علامہ سید نور حسین نے شرکت اور خطابات کئے۔ اس موقع پر طلبہ میں انعامات اور شرکائے ورکشاپ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29091