وفاق ٹائمز، سال ہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام 20 فروری سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ترجمان اصغریہ تحریک سجاد علی ساجدی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تنظیم کی جانب سے ماحول دوست درخت اور پودے لگائے جائیں گے، شجرکاری مہم کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، جو 10 مارچ تک جاری رہے گی، اس سلسلے میں اصغریہ تحریک کی طرف سے بڑہتی ہوئی گلوبل وارمننگ کے پیش نظر ماحول دوست پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔ ترجمان اصغریہ تحریک نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاتفریق اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سندھ سمیت پورے ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں۔
اصغریہ تحریک کا 20 فروری تا 10 مارچ شجرکاری مہم کا اعلان
سال ہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام 20 فروری سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ترجمان اصغریہ تحریک سجاد علی ساجدی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تنظیم کی جانب سے ماحول دوست درخت اور پودے لگائے جائیں گے، شجرکاری مہم کا آغاز 20 فروری سے ہوگا،
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29147












