وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کو ہوئی اس ملاقات میں جو مدرسه الامام المنتظر کے سرپرست حجة الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی کے دفتر میں منعقد ہوئی، مدیر افکار اسلامی قم حجة الاسلام والمسلمین سید عقیل عباس نقوی نے افکار اسلامی کی فعالیت پر مبنی گزارش پیش کی اور حاضرین کو آئندہ پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔
حجة الاسلام والمسلمین زوار حسین علوی، حجة الاسلام والمسلمین ضیغم عباس جواد اور حجة الاسلام والمسلمین میثم طه نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مدارس دینیہ میں دروس نہج البلاغہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
آخر میں مدرسه الامام المنتظر (عج) کے سرپرست حجة الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے افکار اسلامی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مدرسہ میں درس نہج البلاغہ سمیت مختلف امور میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اپنے مدرسہ میں جاری دروس اخلاق میں سے ہر مہینہ ایک درس کو “اخلاق در نہج البلاغہ” سے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا: طلباء کی معارف علوی سے بہتر آشنائی اور استفادہ کی خاطر عنقریب دروس اخلاق کو مستقل طور پر “دروس اخلاق نہج البلاغہ” میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس ملاقات میں نائب و جانشین مدیر مدرسہ الامام المنتظر(عج) حجة الاسلام والمسلمین امان اللہ جعفری صاحب بھی موجود تھے۔
افکار اسلامی قم کے اراکین نے اس ملاقات کے اختتام پر مدرسه الامام المنتظر (عج) کے معاون پژوهش ڈاکٹر شاہد رئیس اور مدرسه الامام المنتظر (عج) کے مدیر گروہ علمی ارشد حجة الاسلام والمسلمین طاہر علی جان سے بھی ملاقات کی۔
معارف نہج البلاغہ کو معاشرہ میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے،علامہ سید محمد حسن نقوی
مدرسه الامام المنتظر (عج) کے سرپرست حجة الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے افکار اسلامی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مدرسہ میں درس نہج البلاغہ سمیت مختلف امور میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اپنے مدرسہ میں جاری دروس اخلاق میں سے ہر مہینہ ایک درس کو "اخلاق در نہج البلاغہ" سے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29519












