6

آیۃ اللہ علوی گرگانی کو جسمانی کمزوری کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا

  • News cod : 29810
  • 19 فوریه 2022 - 13:16
آیۃ اللہ علوی گرگانی کو جسمانی کمزوری کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا
حجۃ الاسلام محمد رضا طالبی نے مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کی صحتیابی کے لئے تمام مؤمنین سے دعائے صحت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مؤمنین، عقیدت مندوں اور آپ کے مقلدین سے دعا اور سورہ الحمد کی تلاوت کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کو جسمانی کمزوری کے باعث تہران کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق عزت مآب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا طالبی نے کہا ہے کہ مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کو جسمانی کمزوری کے سبب تہران کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کی عمومی اور جسمانی حالت مناسب ہے اور اس وقت آپ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

حجۃ الاسلام محمد رضا طالبی نے مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کی صحتیابی کے لئے تمام مؤمنین سے دعائے صحت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مؤمنین، عقیدت مندوں اور آپ کے مقلدین سے دعا اور سورہ الحمد کی تلاوت کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ علوی گرگانی کے دفتر برائے تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا کہ آیۃ اللہ علوی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے علاج و معالجے کا عمل ٹھیک سے چل رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29810