6

تاریخ ایرانی عوام کی علمی خدمات کی گواہ ہے، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر

  • News cod : 30128
  • 26 فوریه 2022 - 13:50
تاریخ ایرانی عوام کی علمی خدمات کی گواہ ہے، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر
تہران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ کیا اور اس انٹرنیشنل علمی ادارے کے مدیران سے ملاقات کے دوران کہاکہ قم شہر گرانقدر فرہنگی اور تاریخی ورثے کا حامل ہے اور حضرت معصومہ(س) کا حرم تمام مسلمانوں کے نزدیک انتہائی بلند مقام او رمنزلت رکھتا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،تہران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ کیا اور اس انٹرنیشنل علمی ادارے کے مدیران سے ملاقات کے دوران کہاکہ قم شہر گرانقدر فرہنگی اور تاریخی ورثے کا حامل ہے اور حضرت معصومہ(س) کا حرم تمام مسلمانوں کے نزدیک انتہائی بلند مقام او رمنزلت رکھتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے نبی کریم(ص) کی ایک حدیث جس میں آپ(ص) نے فرمایا: “اگر علم آسمانوں کی بلندی پر بھی ہو، ایران کی سرزمین سے کچھ لوگ اس کا پیچھا کریں گے”، کو ذکر کیا اور کہا: تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ایرانی عوام نے مختلف علمی، فرہنگ اور ہنری میدانوں میں کتنی عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور میرے لیئے خوشحالی کا مقام ہے کہ میں آج ایک ایسےکمپلیکس میں حاضر ہوا ہوں جو دنیا میں علم اور دانش پھیلانے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کو تمام دنیا کیلئے انتہائی اہم واقعہ ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کے تعلقات دو ہمسایہ ممالک کے ناطے سے کہیں زیادہ ہیں اور صدیوں پر مشتمل فرہنگی اور برادرانہ تعلقات پر مبنی ہیں۔ پاکستانی عوام کیلئے مقام معظم رہبری کی خاص توجہ اور شفقت اور حکومت پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات، ہمارے لیئے انتہائی اہمیت اور احترام کے قابل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30128