17

امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے پہلی بار مشرف ہونے والے پاکستانی زائرین کا قافلہ مشہد پہنچ گیا

  • News cod : 30293
  • 28 فوریه 2022 - 10:48
امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے پہلی بار مشرف ہونے والے پاکستانی زائرین کا قافلہ مشہد پہنچ گیا
باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر 80 سے زائد ایسے پاکستانی زائرین حرم امام رضا(ع) کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے تعاون سے امام رضا(ع) کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوئے جو ابھی تک زیارت نہيں کرسکے تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر 80 سے زائد ایسے پاکستانی زائرین حرم امام رضا(ع) کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے تعاون سے امام رضا(ع) کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوئے جو ابھی تک زیارت نہيں کرسکے تھے
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ امور زائرین کے سربراہ علی رجبی نے پاکستانی زائرین کے حرم امام رضا(ع) میں پہنچنے پر آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے مستحق شیعہ مسلمانوں کا خاص خیال رکھنے کے تعلق سے رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید اورحرم امام رضاعلیہ السلام کے متولی کے کہنے پرپڑوسی ممالک خاص طور پر پاکستان میں مستحق زائرین کی شناخت کی گئی جس کے بعد حرم رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور اورکرامت رضوی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ان کی زیارت کے تمام اسباب فراہم کئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ان زائرین کی شناخت پاکستان میں موجود آستان قدس رضوی سے وابستہ سرگرم مذہبی اور ثقافتی افراد کے ذریعہ کی گئی،جس کے بعد ان کے پاسپورٹ بنوانے ان کے لئے رفت و آمد کے وسائل فراہم کرنے اورپی سی آر کورونا ٹیسٹ وغیرہ انجام دینے کے بعد انہيں ایران لایاگیا
ایرانی بارڈر میرجاوہ کراس کرنے کے بعد بارڈر پر واقع زائر سرائے امام رضا میں ان زائرین کو ٹھہرایا گیا جہاں پر حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے پاکستانی زائرین کی بہت اچھے انداز میں پذیرائی کی ، اس کے بعد انہیں مشہد مقدس کے لئے روانہ کیا گیا۔
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ امور زائرین کے سربراہ رجبی نے بتایا کہ ان زائرین کو حرم امام رضا(ع) کے مرکزی میوزیم اورعوامی میوزیم کے وزٹ کے علاوہ حرم مطہر رضوی کی زیارت کرائی جائے گی اس دوران زیارت امین اللہ ، زیارت رجبیہ بھی پڑی جائے گی ، زائرین کرام حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن غدیر میں منعقد ہونے والے اردو زبان پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے جہاں انہیں متبرک تحائف سے بھی نوازا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی بار زیارت سے مشرف ہونے والے یہ پاکستانی زائرین 3سے5 دن تک حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمان ہیں جس کے بعد انہیں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی زیارت کے لئے قم لے جایا جائے گا اور دو دن تک شہر مقدس قم میں رہیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30293