6

ایرانی ائمہ جمعہ کی سیاست گزار کمیٹی کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور میں حملے کی مذمت

  • News cod : 30601
  • 05 مارس 2022 - 19:17
ایرانی ائمہ جمعہ کی سیاست گزار کمیٹی کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور میں حملے کی مذمت
ایرانی ائمہ جمعہ کی سیاست گزار کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے پشاور میں رونما ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور پاکستانی حساس اداروں کی طرف سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اور تدابیر اپنانے کی تاکید کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ائمہ جمعہ کی سیاست گزار کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے پشاور میں رونما ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور پاکستانی حساس اداروں کی طرف سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اور تدابیر اپنانے کی تاکید کی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضور(ص) کے مہینے، شعبان کے پہلے جمعے میں مسجد کوچہ رسالدار پشاور کا نماز جمعہ خونین ہوگیا اور مسلمانوں کے دلوں کو رنجیدہ کر گیا۔
اس مرتبہ بھی مظلوم مسلمان اور اہل بیت پیغمبر اعظم(ص) کے پیروکار، صہیونیزم اور امریکہ کے آلہ کاروں کے بغض اور کینہ کے شکار ہوگئے اور پاکستان کی مسلم اور برادر امت کی وحدت کو نشانہ بنایا اور ایسے انتہا پسندانہ اور اندھا دھند آپریشنوں سے تفرقے کے شعلوں کو مزید ہوا دینا چاہتے ہیں۔
یقینی طور پر تمام اقوام اور مذاہب سے متعلق پاکستان کی سمجھدار اور بیدار عوام عالمی سامراج کے آلہ کار افراد کی چالوں کو سمجھتے ہوئے، ان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
اسلامی ایران کی ائمہ جمعہ کمیٹی، اس افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی عظیم قوم خاص طور پر نماز جمعہ مسجد کوچہ رسالدار کے مظلوم شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کے جذبات رکھتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور ذمہ دار اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسے خونبار واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے مناسب تدابیر اپنائیں۔
مسجد کوچہ رسالدار کے خونبار نماز جمعہ کے شہداء کے عظیم ارواح کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس افسوس ناک واقعے کے زخمیوں کیلئے شفائے عاجلہ، صبر اور اجر کے طالب ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ائمہ جمعہ کی سیاست گزار کمیٹی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30601