5

شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

  • News cod : 30664
  • 06 مارس 2022 - 10:57
شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ گیا، امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ گیا، امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی، سکندر عباس گیلانی، اظہار بخاری، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد حسین نقوی، سابق مرکزی صدر ذیشان حیدر شمسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں اور رہیں گے، ملک میں اتحاد وحدت کی فضا کو ہرگز خراب نہیں ہونے دینگے، ، اس کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30664