8

قم میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج/خطے میں بہت سے مظلوموں کی شہادت میں آل سعود حکومت ملوث ہے، حجۃ الاسلام حسینی کوہساری

  • News cod : 31397
  • 14 مارس 2022 - 19:42
قم میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج/خطے میں بہت سے مظلوموں کی شہادت میں آل سعود حکومت ملوث ہے، حجۃ الاسلام حسینی کوہساری
حوزہ ہائے علمیہ ایران کے شعبہ ارتباطات اور بین الاقوامی تعلقات کے مدیر حجت الاسلام و المسلمین حسینی کوہساری نے مدرسہ فیضیہ میں آل سعود کی بربریت کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہاکہ ہم حوزہ ہائے علمیہ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، حوزہ علمیہ کی شورائے عالی، حوزہ علمیہ کی مدیریت اور مراجع تقلید کی نمائندگی اور تمام حوزوی اور مدارس اور شخصیات کی نمائندگی کرتے ہوئے اس دردناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ ایران کے شعبہ ارتباطات اور بین الاقوامی تعلقات کے مدیر حجت الاسلام و المسلمین حسینی کوہساری نے مدرسہ فیضیہ میں آل سعود کی بربریت کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہاکہ ہم حوزہ ہائے علمیہ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، حوزہ علمیہ کی شورائے عالی، حوزہ علمیہ کی مدیریت اور مراجع تقلید کی نمائندگی اور تمام حوزوی اور مدارس اور شخصیات کی نمائندگی کرتے ہوئے اس دردناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ایسے دور میں زندگی گزار رہے ہیں کہ ترقی اور ٹیکنالوجی کا دور کہلاتا ہے؛ مختلف ادارے اور قوانین بن چکے ہیں اور دنیا فخر کرتی ہے کہ کئی صدیاں ظلم کے بعد دنیا ایسی منزل پر پہنچ چکی ہے کہ جہالت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو سکتی ہے؛ یہ تحریک بہت خوبصورت اور دلکش نعرے رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے نعروں کی بنیاد کچھ واقعات ہیں؛ لیکن آج کی دنیا گواہ ہے کہ انسانیت کی تاریخ میں ایسے فسادات برپا نہیں ہوئے جو موجودہ صدی میں رونما ہوئے ہیں، پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران ایک ارب لوگ مارے گئے اور کئی ارب لوگ جلاوطن ہوگئے، ایسی جنگیں جس میں تمام دنیا شریک تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کی حکومت کا سو جنگوں میں کردار رہا ہے اور ان کی معیشت کی بنیاد جنگوں اور اسلحہ بیچنے پر منحصر ہے؛ کیپیٹل ازم سسٹم کا وجود اس بات پر قائم ہے کہ مختلف علاقوں میں جنگ برپا ہو۔

حوزہ ہائے علمیہ کےشعبہ ارتباطات اور بین الاقوامی تعلقات کے مدیر نے رہبر معظم انقلاب کی دو تعابیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مغربی جنایتکار اور فاسد نظام آج بد امنی پیدا کرتا ہے اور اسی طرح برے حالات کا ذمہ دار ہے کیونکہ جہاں کہیں بھی ظلم ہو، یہ وہاں موجود ہیں اور اس کو پیدا کرنے کے علاوہ، اس سے اپنی معیشت کو مضبوط بناتے ہیں اور انسانی حقوق کے نام پر مختلف جرائم کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین کوہساری نے مزید کہاکہ یہ لوگ مظلوموں کو انسانی حقوق کے نام پر قید کر لیتے ہیں اور اسی کی بنیاد پر مختلف جنگوں کو برپا کر دیتے ہیں؛ انہوں نے تناقضات سے بھرپور دنیا بنا دی ہے؛ دنیائے اسلام کے بعض حکمران جو کثیر مقدار میں توانائی رکھتے ہوئے عظیم تمدن کی بنیاد ڈال سکتے ہیں، اُن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور انسانی اور مالی سرمایہ اور مختلف اہم علاقوں اور افواج اور سپاہیوں کے ذریعے اس عالمی پلیدی کے آلہ کار بن جاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ صہیونی نظام کی حمایت سے اپنی فعالیت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے غرب زدہ ممالک کے مستقبل کے بارے میں کہاکہ جو ممالک مغربی ممالک کا سہارا لیتے ہیں، بہت برے مستقبل کے شکار ہوں گے؛ لیکن ایران جیسا ملک جو ایمان پر قائم ہے دنیا میں بہت بڑا مقام رکھتا ہے؛ آل سعود کی جنایت کار حکومت خطے میں بہت سے مظلوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہے؛ ان کے علماء تکفیری عقائد کے ساتھ مختلف دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے لبنان، افغانستان اور پاکستان میں بے شمار دہشت گردی کے واقعات کو رقم کر چکے ہیں۔

حوزہ ہائے علمیہ کےشعبہ ارتباطات اور بین الاقوامی تعلقات کے مدیر نے کہاکہ اسلام اور قرآن کے نام پر جنایات کا ارتکاب کرتے ہیں اور اسلام کے چہرے کو بدنام کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ مختلف فتوے دے کر اسلام کے چہرے کو تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ 41 شیعہ جنہیں آل سعود نے قتل کیا ہے، 7 سال قید میں تھے اور ان کی اوسط عمر 27 سال تھی اور کچھ 13 سال کی عمر سے قید میں تھے اور 7 سال سے بے گناہ طور پر جیل میں قیدی تھے؛ انہوں نے مظلوم بحرینی قوم کے دفاع میں آواز بلند کی تھی؛ ان کو کس جرم سے قتل کیا گیا اور ان کے جنازوں کو کیوں واپس نہیں کیا جا رہا؟ اور کیوں ان کیلئے عزاداری کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی؛ اس کے علاوہ ان کے گھروں اور ماؤں پر حملے کیئے گئے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے مزید کہاکہ آل سعود کیلئے شرم کا مقام ہے کہ بعض ایسے گروپس اور چینلز جنہوں نے ان مظلوم لوگوں کے قتل پر تعزیتی پیغام دیا، اُن پر پابندی لگا دی؛ کہاں ہیں انسانی حقوق کے عالمی ادارے جو ان مظلوموں کی دادرسی کریں؛ ہنرپیشہ، رائٹرز اور عالمی چینلز کا ایسے واقعات پر چپ اختیار کرنا شرمناک ہے۔

انہوں نے رہبر معظم کا مغربی ممالک کے مستقبل سے متعلق بیان پر کہاکہ موجودہ حالات ایک تاریخی موڑ کی طرف اشارہ ہیں جو کئی بار بیان ہوچکا ہے؛ اس تاریخی موڑ پر مختلف ثقافتوں اور مختلف تہذیبوں کا موازنہ تبدیل ہو رہا ہے اور مغربی منحرف تہذیب اپنے زوال کی طرف جا رہی ہے۔ امریکہ زوال کی طرف جا رہا ہے، ٹائیٹینک کشتی کی طرح امریکہ کی عظمت اور طاقت اس کے ڈوبنے کو نہیں روک سکتی، جو قومیں اخلاق اور روحانیت سے دور ہوجائیں، تباہی کے علاوہ کچھ بھی ان کا مقدر نہیں بن سکتا؛ بیشک حق باطل پر فتح پائے گا اور اقوام کے ارادے حکام کے ارادوں پر غالب آئیں گے اور نیو اسلامی تہذیب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جہادی شکلوں میں سامنے آئے گی۔

حجت الاسلام و المسلمین کوہساری نے آخر میں حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے پیغام کو عربی زبان میں پڑھ کر سنایا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31397