10

وفاق المدارس کے اجلاس میں یکساں نصاب کو زیر بحث لا کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، علامہ مرید حسین نقوی

  • News cod : 31735
  • 20 مارس 2022 - 18:51
وفاق المدارس کے اجلاس میں یکساں نصاب کو زیر بحث لا کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، علامہ مرید حسین نقوی
پاکستان تمام مکاتب فکر کے اکابرین نے بنایا ،قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وطن میںمخصوص مسلکی سوچ کو مسلط نہیں ہونے دیں گ

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہاہے کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام پر مخصوص سوچ کو تسلیم نہیں کرتے ۔پاکستان عاشقان مصطفی ،اہل بیت اطہار اوراولیاءاللہ سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے یہاں ناصبیت نافذ نہیں کرنے دی جائے گی۔کل22مارچ کو وفاق المدارس کی سپریم کونسل اور مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کیے جا چکے ہیں۔ ان اجلاسوں میں یکساں نصاب تعلیم کو زیر بحث لا کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پاکستان تمام مکاتب فکر کے اکابرین نے بنایا ،قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وطن میںمخصوص مسلکی سوچ کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان انتہا پسندی کی وجہ سے 30 سال سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا شکار ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پر اتفاق رائے قائم کیا جائے۔ ناصبیت پھیلانے والے نصاب کو تسلیم نہیں کرتے۔ یکساں نصاب ایک فریب ہے ،اس کی آڑ میں اہل بیت اطہار کے ذکر کو مٹانے کی سازش کو مسترد کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31735