18

قرآن مجید کی تعلیم نہ دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  • News cod : 32479
  • 05 آوریل 2022 - 12:45
قرآن مجید کی تعلیم نہ دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں قرآن مجید کا مضمون شامل نہیں کیا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کا معاملہ، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں قرآن مجید کے حوالے سے جاری احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔ سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں بھی قرآن کی لازمی تعلیم کا شیڈول نظر آنا چاہیے۔ سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں قرآن مجید کا مضمون شامل نہیں کیا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32479