8

قراقرم یونیوسٹی، کھلے بال اور تنگ لباس پہننے پر پابندی

  • News cod : 32767
  • 13 آوریل 2022 - 13:54
قراقرم یونیوسٹی، کھلے بال اور تنگ لباس پہننے پر پابندی
ہدایت نامے کے مطابق بالوں کو مناسب طریقے سے ڈھانپنا ہوگا، دوپٹہ اور حجاب کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، کھلے بالوں والی لڑکیوں کو یونیورسٹی کیمپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی

وفاق ٹائمز، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت نے طلبہ و طالبات کے لباس سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے تنگ لباس پہننے، کھلے بال اور ہاف آستینوں پر پابندی لگا دی۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق طالبات کیلئے تنگ لباس پر پابندی ہوگی، آستینوں کی لمبائی تین چوتھائی یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے، تنگ پتلون، پاجامے پہننے پر پابندی ہوگی، ہدایت نامے کے مطابق بالوں کو مناسب طریقے سے ڈھانپنا ہوگا، دوپٹہ اور حجاب کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، کھلے بالوں والی لڑکیوں کو یونیورسٹی کیمپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح طلباء کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنگ لباس نہ پہنیں، کلاس رومز میں دھوپ کا چمشہ استعمال ممنوع ہوگا، تصویروں والی قمیض یا شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32767