22

امام حسن (ع) انسانی کمالات میں اپنے نانا کی نشانی تھے، سید حسن نقوی

  • News cod : 32962
  • 18 آوریل 2022 - 17:55
امام حسن (ع) انسانی کمالات میں اپنے نانا کی نشانی تھے، سید حسن نقوی
امام حسن مجتبیٰ (ع) باوقار اور متین شخصیت کے حامل تھے۔ آپ غریبوں کا بہت خیال رکھتے تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جشن ولادت کی مناسبت سے مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں پروگرام منعقد ہوا۔ محفل جشن کے مقرر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی پرنسپل مدرسہ الامام منتظر نے امام حسن علیہ السلام کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن (ع) انسانی کمالات میں اپنے والد گرامی کا کامل نمونہ اور اپنے نانا بزرگوار کی مشابه تھے۔

امام حسن مجتبیٰ (ع) باوقار اور متین شخصیت کے حامل تھے۔ آپ غریبوں کا بہت خیال رکھتے تھے۔ راتوں کو ان کے درمیان کھانا تقسیم کیا کرتے تھے۔ ان کی ہر طرح سے مدد کیا کرتے تھے۔ اسی لیے سارے لوگ آپ سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول خدا (ص) سے نقل ہوا ہے کہ: اگر عقل کسی انسان کی صورت میں مجسم ہوتی، تو وہ حسن ہوتے۔

ناکثین کی بغاوت کے موقع پر اہل کوفہ کو جنگ پر ابھارنے کے سلسلے میں امام حسن (ع) کی کامیابی اس شہر کے لوگوں کے نزدیک آپ کی اہمیت اور اعتبار کی علامت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32962