10

علامہ سید قاضی سید نیاز حسین نقوی عظیم قومی سرمایہ تھے،علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 3337
  • 31 اکتبر 2020 - 11:51
علامہ سید قاضی سید نیاز حسین نقوی عظیم قومی سرمایہ تھے،علامہ سبطین سبزواری
حوزہ ٹائمز|علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک ایسی حقیقت ہے چسکا نہ ہی انکار اور نہ ہی اس سے فرار ہوسکتا ہے ولوکنتم فی بروج مشیدہ چاہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک ایسی حقیقت ہے چسکا نہ ہی انکار اور نہ ہی اس سے فرار ہوسکتا ہے ولوکنتم فی بروج مشیدہ چاہے خود کو پتھروں کے پہاڑوں میں چھپا لو ۔یہ اپنے وقت۔پر آجاتی ہے۔ کون ہے کیا ہے۔کیا ہوگا کیسے برداشت ہوگا کتنا بڑا نقصان ہے۔اس سے اس کو کوئی واسطہ نہیں وہ خالق کے حکم کی پابند ہے۔ دنیا روٹی دھوتی رہ جاتی ہے۔اور موت اپنا کام دیکھا دیتی ہے مگر موت سے بسا اوقات ایسا صدمہ ملتاہے جو تادیر رہتا ہے اور اسکا نقصان نہ قابل تلافی ہوا کرتا ہے۔ اور ایسا ہی کچھ آج ہوا کہ استادالعلماء مرحوم سید یار نجفی رح کے خاندان معظم کا روشن ستارہ اورفخر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سیدنیازحسین نقوی مرحوم کے سانحہ ارتحال جانگداز۔کی خبر سن کر انتہائی صدمہ پہنچا اور دکھ ہوا آپ ایک عالم ربانی ماھر استاد اعلی قانون دان آپکی خدمات سیاسی۔مذھبی۔دینی۔مکتبی۔اور ملی حوالے سے یاد رکھیں جائینگی۔اپنے ایران۔پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی دینی کاموں کو بڑھایا آپ ایک عظیم قومی سرمایاتھے۔

آپکے جانے کےبعد جوخلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی نہی بھرے گا اللہ بتصدق اہلبیت ع انکے درجات عالی سے متعالی فرمائے اور شفاعت آل محمد ع نصیب ہو۔استاد العلماء قبلہ آیتہ اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی حفظہ اللہ تعالی اور جامعہ کے اساتذہ کرام و طلباء اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تعزیعت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3337