5

پنجاب سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

  • News cod : 33620
  • 01 می 2022 - 19:12
پنجاب سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
ماہ شوال 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وفاق ٹائمز-ماہ شوال 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کی صدارت جاری ہے۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہیں۔
علاوہ ازیں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہے، جہاں چاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو پہنچائی جائیں گی۔

شہادتوں کا جائزہ اور تصدیق کرنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند نظر آنے یا نظر نہ آںے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کے کم امکانات کی پیش گوئی کی ہے، ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اس وقت 17 گھنٹے ہے جبکہ اُسے آسمان پر ظاہر ہونے کے لیے کم از کم 19 گھنٹے پیدائش ضروری ہوتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33620