6

یوم انہدام جنت البقیع بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 33757
  • 06 می 2022 - 11:34
یوم انہدام جنت البقیع بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
انہدام جنت البقیع کے اقدام کے خلاف مجالس عزاء و سیمینارز منعقد کریں اور ان مجالس و سیمینارز میں بھرپور شرکت فرما کر دینی، ملی اور قومی بیداری کا ثبوت دیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ 8 شوال بتاریخ 10مئی 2022 کو ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عہدیداروں و کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ انہدام جنت البقیع کے اقدام کے خلاف مجالس عزاء و سیمینارز منعقد کریں اور ان مجالس و سیمینارز میں بھرپور شرکت فرما کر دینی، ملی اور قومی بیداری کا ثبوت دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33757