7

 امریکی مداخلت کے خلاف پاکستانی قوم کے بیانیے کو کروڑوں شہریوں اور ہر طبقہ فکر کی تائید حاصل ہے،علامہ مقصودڈومکی

  • News cod : 33783
  • 07 می 2022 - 13:33
 امریکی مداخلت کے خلاف پاکستانی قوم کے بیانیے کو کروڑوں شہریوں اور ہر طبقہ فکر کی تائید حاصل ہے،علامہ مقصودڈومکی
طن عزیز پاکستان میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے بیٹوں نے ہمیشہ امریکی استعمار کے شیطانی منصوبوں کو بے نقاب کیا۔

وفاق ٹائمز، جلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت کے خلاف پاکستانی قوم کے بیانیے کو کروڑوں شہریوں اور ہر طبقہ فکر کی تائید حاصل ہے، قوم نے دو ٹوک موقف دے دیا ہے کہ پاکستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے اور پاکستانی قوم امریکی سازش کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رھ) نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہہ کر اس کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا اور امریکہ کے انسان دشمن استکباری نظام اور ظالمانہ کردار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ وطن عزیز پاکستان میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے بیٹوں نے ہمیشہ امریکی استعمار کے شیطانی منصوبوں کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی آگے بڑھ کر شیطان بزرگ کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے قوم کی صحیح رہنمائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انجمن غلامان امریکہ ملک میں رسوا ہو چکی ہے اور پوری قوم یک آواز کہہ رہی ہے کہ جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے۔ اب ملک و ملت کے غدار قوم میں نفرت کی علامت بن چکے ہیں۔ جس دن وطن عزیز پاکستان کو شیطان بزرگ امریکہ کی شیطنت سے آزادی ملی وہ دن قوم کے لئے عید کا دن ہوگا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33783