4

دینی مدارس کو “وفاق ٹائمز ” سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، سربراہ دائرہ امتحانات پاکستان

  • News cod : 34463
  • 25 می 2022 - 12:41
دینی مدارس کو “وفاق ٹائمز ” سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، سربراہ دائرہ امتحانات پاکستان
دائره امتحانات کے سربراہ حجۃ الاسلام سید علی رضا نقوی نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کے دورے کے دوران وفاق ٹائمز کی تأسیس کو مدارس کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا یہ آفیشل خبررساں ادارہ ہونے کی وجہ سے امید کرتے ہیں کہ دینی مدارس کی فعالیتوں اور علمائے کرام کی انتہک کاوشوں کو دنیا کے گوشہ و کنار تک پہنچائے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، دائره امتحانات کے سربراہ حجۃ الاسلام سید علی رضا نقوی نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کے دورے کے دوران وفاق ٹائمز کی تأسیس کو مدارس کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا یہ آفیشل خبررساں ادارہ ہونے کی وجہ سے امید کرتے ہیں کہ دینی مدارس کی فعالیتوں اور علمائے کرام کی انتہک کاوشوں کو دنیا کے گوشہ و کنار تک پہنچائے گا۔

بزرگ عالم دین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی اجتماعی کاموں میں سے ایک اہم کام اس دینی پلیٹ فارم کی تأسیس ہے اور اس خبررساں ادارے کی تأسیس سے پتہ چلتا ہے کہ قبلہ مرحوم قاضی نیاز صاحب اس دور میں میڈیا کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے اور انہوں نے محسوس کیا کہ دینی مدارس کے لئے بھی ایک خبررساں ادارے کی ضرورت ہے جو کسی بھی تعصب کے بغیر کام کرے۔

انہوں نے وفاق ٹائمز کو علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے لئے صدقہ جاریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اہم کام ہے اور ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ایسا اداره بہت پہلے وجود میں آتا کیونکہ اس کی بہت ضرورت تھی۔

انہوں نے پاکستانی مدارس سے وفاق ٹائمز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وفاق ٹائمز کی شکل میں ایک بہت عظیم پلیٹ فارم موجود ہے جس کی توسط سے مدارس کے طلاب اور علماء کی ایکٹویٹیز کو مؤمنین تک پہنچا بھی سکتے ہیں اور مدارس اور علماء بھی ایک دوسرے کے فعالیتوں سے آگاہ رہیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34463