5

ایک غیر متنازعہ شخص کو وی سی بنا کر علاقہ میں حالات خراب ہونے سے بچایا جائے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان

  • News cod : 34907
  • 02 ژوئن 2022 - 17:45
ایک غیر متنازعہ شخص کو وی سی بنا کر علاقہ میں حالات خراب ہونے سے بچایا جائے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان
صدرپاکستان علاقہ کی حساسیت کو ملحوظ نظر رکھ کر ایک غیر متنازعہ شخص کو وی سی بنا کر علاقہ میں حالات خراب ہونے سے بچایا جائے۔

وفاق ٹائمز، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا ہے کہ جب سے نعیم خان اس یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنا ہے اسی وقت سے ہی گلگت بلتستان کے سماجی اقدار کو سپوتاژ کرنا شروع کیا ہے۔ وی سی کے حوالے سے امام جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجت‌الاسلام والمسلمین محمد حسن جعفری اورمجلس وحدت المسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی رضوی اور دیگر ائمہ جمعہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت اور اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے فورا بلتستان سے نکالا جائے کیونکہ اس یونیورسٹی میں ہر علاقے کے طلباء و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
صدرپاکستان علاقہ کی حساسیت کو ملحوظ نظر رکھ کر ایک غیر متنازعہ شخص کو وی سی بنا کر علاقہ میں حالات خراب ہونے سے بچایا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34907