5

ایران کیساتھ گیس پائپ لائن ہماری لائف لائن ہے، محفوظ مشہدی

  • News cod : 35499
  • 21 ژوئن 2022 - 11:41
ایران کیساتھ گیس پائپ لائن ہماری لائف لائن ہے، محفوظ مشہدی
انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران تیل کے بحران سے زیادہ خطرناک ہوگا، اس وقت چولہا جلانے کیلئے گیس عدم دستیاب ہو رہی ہے۔

وفاق ٹائمز،  جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ گیس پائپ لائن ہماری لائف لائن ہے، حکومت وقت بزدلی دکھانے کے بجائے ایران کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر عملدرآمد د کروائے، ایران اپنے ملک میں پائپ لائن بچھا چکا ہے اس حوالے سے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دلیری دکھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران تیل کے بحران سے زیادہ خطرناک ہوگا، اس وقت چولہا جلانے کیلئے گیس عدم دستیاب ہو رہی ہے۔ پیر محفوظ مشہدی کا کہنا تھا کہ پیٹرول تو گاڑی والوں کا مسئلہ ہے مگر گیس ہر گھر کا یکساں مسئلہ ہے، روٹی نہیں پکا سکیں گے تو کھائیں گے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بیرونی دباو کو خاطر میں لائے بغیر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35499