6

قربانی کی اصل روح اور اس کا مقصد دل کو بیدار کرنا اور جذبہ محبت و ایثار کو پروان چڑھانا ہے، محترمہ معصومہ نقوی

  • News cod : 36015
  • 10 جولای 2022 - 13:34
قربانی کی اصل روح اور اس کا مقصد دل کو بیدار کرنا اور جذبہ محبت و ایثار کو پروان چڑھانا ہے، محترمہ معصومہ نقوی
انہوں نے کہا ہم دن بہ دن نمود و نمائش اور ریاکاری جیسی خصلتوں کا بری طرح شکار ہوتے جا رہے ہیں بطور مسلمان ہمیں اپنی شرعی فرائض و تہوار میں دینی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے یعنی ہمارا ہر عمل اللہ تعالی کی خوشنودی اور اس کی رضا کے حصول کے لیے ہو جسکا اشارہ خود قرآن کریم میں بھی پروردگار نے کیا ہے کہ اس کے پاس اپنے بندوں کا صرف تقوی اور اخلاص پہنچتا ہے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عید کے موقع پر جانور کو ذبح کرنا اور قربانی دینا ایک ظاہری عمل ہے، لیکن اس کا باطن بھی ہے جو تقوی ہے اگر یہ ارادہ اور عزم نہیں کہ ہم اللہ کے دین کے لئے اپنی مالی و جانی قربانی کے لئے تیار ہیں تو اللہ کے ہاں کچھ بھی نہیں پہنچے گا یعنی ہمارے نامہ اعمال میں کسی اجروثواب کا اندراج نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا ہم دن بہ دن نمود و نمائش اور ریاکاری جیسی خصلتوں کا بری طرح شکار ہوتے جا رہے ہیں بطور مسلمان ہمیں اپنی شرعی فرائض و تہوار میں دینی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے یعنی ہمارا ہر عمل اللہ تعالی کی خوشنودی اور اس کی رضا کے حصول کے لیے ہو جسکا اشارہ خود قرآن کریم میں بھی پروردگار نے کیا ہے کہ اس کے پاس اپنے بندوں کا صرف تقوی اور اخلاص پہنچتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے اپنے پیروکاروں کو تسلیم و رضا ، ایثار اور قربانی کا وہ راستہ دکھایا ہے جوایمانی ، روحانی ، معاشی ،معاشرتی، سماجی اور اُخروی حوالے سے نفع آفرین ہے قربانی ہمیں درس اخوت اور درس اجتماعیت دیتی ہے یعنی اپنی ذات کی نفی کرنا ، اپنی انانیت کے بت کو پاش پاش کرنا آپس میں ناچاقی اور دوری کو ختم کرنا اور خدا کی بتائ ہوئی حدود اور تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہی قربانی کا اصل فسلفہ اور مقصد ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36015