7

یزید ہر دور میں ہوتے ہیں، جو خوف پھیلا کر عوام کو غلام بناتے ہیں، عمران خان

  • News cod : 36079
  • 13 جولای 2022 - 16:59
یزید ہر دور میں ہوتے ہیں، جو خوف پھیلا کر عوام کو غلام بناتے ہیں، عمران خان
لیہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے لیکن اپنی آزادی کیلیے آزاد خارجہ پالیسی کے تحت پوری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہ ہے کہ جب معیشت آگے بڑھ رہی تھی تو بیرونی سازش کرکے ہماری حکومت گرائی گئی، ہر دور میں یزید ہوتے ہیں جو خوف، دہشت پھیلا کر عوام کو غلام بناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں یزید ہوتے ہیں جو خوف، دہشت پھیلا کر عوام کو غلام بناتے ہیں، سب سے بڑا بت خوف کا ہے، قوم سے کہتا ہوں اسے توڑنا ہے کسی سے نہ ڈرنا، ہم کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے لیکن اپنی آزادی کیلیے آزاد خارجہ پالیسی کے تحت پوری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکا کو جانتا ہوں، ہم امن میں آپ کے ساتھ ہیں، جنگ میں نہیں، دوستی کیلئے تیار ہیں مگر غلامی کیلئے کبھی کھڑے نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اڑھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں تھے، ہم نے تو قیمتیں نہیں بڑھائیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جارہی تھیں، ہم نے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا، ہم نے مہنگائی کو روک رکھا تھا اور ہمارے دور میں پاکستان سب سے سستا ملک تھا، لیکن شہباز شریف بتاؤ اب تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ہمارے دور سے بھی کم ہوگئی ہے۔ ہمارے دور میں ایکسپورٹس بڑھیں، ریکارڈ ترسیلات زر آئیں، ٹیکسٹائل میں ریکارڈ پروڈکشن ہوئی، زراعت کے شعبے میں ریکارڈ پیداوار ہوئی، کسانوں کی پالیسی بنائی، قانون بناکر کسانوں کو شوگر مافیا سے پوری رقم دلوائی، جب معیشت آگے بڑھ رہی تھی تو بیرونی سازش کرکے حکومت گرائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36079