27

محرم الحرام کو ہر حال میں پُرامن بنائیں گے، سی سی پی او لاہور

  • News cod : 36397
  • 24 جولای 2022 - 20:05
محرم الحرام کو ہر حال میں پُرامن بنائیں گے، سی سی پی او لاہور
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں کی معاونت سے محرم الحرام  پُرامن بنائیں گے۔ محرم الحرام سے متعلقہ تمام حل طلب معاملات افہام و تفہیم سے قبل از وقت طے کر لئے جائیں۔

وفاق ٹائمز،  محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے لاہور پولیس کی آپریشنل و سٹریٹیجک تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس افسران سٹیک ہولڈرز، الائیڈ محکموں سے مل کر سکیورٹی و لاجسٹک انتظامات کو حتمی شکل دیں، پولیس افسران امن کمیٹیوں، منتظمین عزاداری جلوس و مجالس، کمیونٹی لیڈرز سے باقاعدگی سے میٹنگز کریں، محرم الحرام کے دوران تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں کی معاونت سے محرم الحرام  پُرامن بنائیں گے۔ محرم الحرام سے متعلقہ تمام حل طلب معاملات افہام و تفہیم سے قبل از وقت طے کر لئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران ٹربل و فلیش پوائنٹس پر تنازعات نمٹانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کریں، امام بارگاہوں، مزارات، مذہبی مقامات کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کر دیں، جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ، پیچ ورک، سیف سٹی اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36397