8

محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

  • News cod : 36585
  • 29 جولای 2022 - 13:10
محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ملک کی بقاء اور اتحاد امت کے لیے کاوشوں کو نظر انداز کر کے ان کی مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں اور عوام اپنے شہری و مذہبی حقوق سے کسی طور دستبردار نہیں ہونگے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں”علماء و ذاکرین کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے قیام اور تعمیر و ترقی میں تشیع کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ملکی استحکام اور بقاء کی خاطر بھی تشیع نے بیش بہا قربانیاں دے کر ملک و قوم کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پروئے رکھا۔ اور آج بھی تشیع کی قیادت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ملک کی بقاء اور اتحاد امت کے لیے کاوشوں کو نظر انداز کر کے ان کی مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں اور عوام اپنے شہری و مذہبی حقوق سے کسی طور دستبردار نہیں ہونگے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عزاداری سید الشہداءکو بھرپور طریقے سے منائیں یہ ان کا بنیادی شہری و مذہبی حق ہے اور کوشش کریں کے محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فرغ حاصل ہو سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36585