5

عزاداری شہدا کربلا کی یاد میں یزیدیت کے خلاف جاری عوامی احتجاج ہے، جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا

  • News cod : 37039
  • 07 آگوست 2022 - 16:33
عزاداری شہدا کربلا کی یاد میں یزیدیت کے خلاف جاری عوامی احتجاج ہے، جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا
میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا عزاداری ہمارا آئینی اور شہری حق ہے، جسے استعمال کریں گے اور صدیوں سے کرتے آرہے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ شرپسندوں کو لگام ڈالیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ کربلا اسلام کے احیاءکی تحریک ہے۔ عزاداری کربلا کی یاد میں صدیوں سے یزیدیت کے خلاف جاری عوامی احتجاج ہے، جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ عزاداری نے اسلام کو زندہ رکھا ہے۔ عزاداری کو دھمکیوں سے نہیں روکا جا سکتا۔ عوام عزاداری میں بھرپور شرکت کریں اور دشمن کی سازشوں سے باخبر رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اہل بیتؑ پہلے بھی عزاداری کے خلاف سازشیں کر چکا ہے مگر ہر بار اسے منہ کی کھانا پڑی ، اوربری طرح ناکام رہا۔ ان شاءاللہ آئندہ بھی سازشیں ناکام ہوں گی۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا عزاداری ہمارا آئینی اور شہری حق ہے، جسے استعمال کریں گے اور صدیوں سے کرتے آرہے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ شرپسندوں کو لگام ڈالیں۔ کسی قسم کی سازشیں ، شرانگیزی اورمنصوبہ بندی جلوس ہائے عزا اور مجالس کو روکنے کی جرات نہیں کرسکتی۔ شرپسند گروہ لاہور کاہو یا کراچی کا ، ہماری تاریخ گواہ ہے کہ کسی کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔ عزاداری کے پروگرام ہر صورت جاری رہیں گے، چاہے اس کے لئے کتنی بھی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔ساز ش کے تحت مختلف مقامات پر عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں لیکن انہیں حل کرلیا گیا ہے۔ البتہ حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے؟ امن کی خواہش کا مطلب کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔جو قوم ڈٹ کر کھڑے ہونا اور قربانیاں دینا جانتی ہو اسے کوئی یزیدی قوت ختم کر سکتی اور ہم عملی طور پر یہ ثابت کرتے چلے آرہے ہیں کہ ملت جعفریہ گذشتہ چاردہائیوں سے قربانی دے رہی ہے مگر عزاداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی۔ علامہ مرید نقوی نے مومنین کو باہم متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری تشیع کا وجود ہے، اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37039