5

زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں، سائرہ ابراہیم

  • News cod : 37144
  • 11 آگوست 2022 - 16:22
زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں، سائرہ ابراہیم
انہوں نے کہاکہ امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا مقصد امر بالمعروف اور نھی عن المنکر تھا اور اس سنت کو سماج اور معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے نیکی کی ھدایت اور برائی سے روکنا ہر مرد و مومن کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے اس واجب کو لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوم علی اصغرؑ کی مجالس ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے مختلف مقامات پر عقیدت و احترام سے منعقد کی گئیں (حیدر پورہ)امام بارگاہ قصر زہرہؑ میں یوم علی اصغرؑ کی مجلس سے ذاکرہ اہلیبیت محترمہ سیدہ رباب رضوی نے خطاب فرمایا، برمس پائن امام بارگاہ میں یوم علی اصغرؑ سےپرنسپل جامعہ خدیجتہ الکبری محترمہ خانم رباب نے خطاب فرمایا۔

انہوں نے تعمیر معاشرہ میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ایم ڈبلیو ایم رہنما شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے سیینئرخواہران ایم ڈبلیو ایم گلگت شعبہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کے زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا مقصد امر بالمعروف اور نھی عن المنکر تھا اور اس سنت کو سماج اور معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے نیکی کی ھدایت اور برائی سے روکنا ہر مرد و مومن کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے اس واجب کو لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔انہوں نے ریاستی اداروں کو بھی تنبیہ کی کے بے جا گرفتاریوں کا سلسلہ روکا جائے اور اصل ہاتھ کو پکڑا جائے مجلس کے اختتام پر شبیہ جھولا علی اصغرؑ برآمد کیا گیا مجلس وحدت کی سینئر خواہران کی جانب سے نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37144

ٹیگز