2

ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی بھرپور عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے

  • News cod : 37211
  • 14 آگوست 2022 - 16:48
ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی بھرپور عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں چودہ اگست کا آغاز ہوتے ہی 75 ویں آزادی کا جشن بھرپور عقیدت اور احترام سے منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی ہے۔ قوم اس عہد کی تجدید کے ساتھ کہ آج مادر وطن پاکستان کے یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہی ہے کہ وہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں چودہ اگست کا آغاز ہوتے ہی 75 ویں آزادی کا جشن بھرپور عقیدت اور احترام سے منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی ہے۔ قوم اس عہد کی تجدید کے ساتھ کہ آج مادر وطن پاکستان کے یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہی ہے کہ وہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔ ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہروں، گلیوں محلوں میں قومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی گئیں ہیں۔ رات بارہ بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سمیت دیگر مقامات کے علاوہ کراچی، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے آسمان مختلف رنگوں میں رنگ گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر بچے، بڑے، بوڑھے، جوان، خواتین سب ہی وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کسی نہ کسی صورت کر رہے ہیں۔ نماز فجر کے بعد دن کے آغاز پر ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گی جبکہ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان ) پر 10 منٹ جبکہ جیلانی پارک (ریس کورس) میں 5 منٹ تک سحر انگیز آتشباز ی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37211