7

حاج تقی انصاریان مرحوم کی علمی اور تحقیقی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ علی اصغر سیفی

  • News cod : 37308
  • 22 آگوست 2022 - 16:21
حاج تقی انصاریان مرحوم کی علمی اور تحقیقی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ علی اصغر سیفی
انہوں نے کہا کہ محمد تقی انصاریان مرحوم کی وفات سے پوری دنیا ایک مشہور مصنف اور قابل محقق قرآن سے محروم ہوگئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، انصاریان انٹرنیشنل پبلیکیشنز کے ڈائریکٹر محمد تقی انصاریان کی وفات پر تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی نے کہا کہ مرحوم حاج محمد تقی انصاریان کی گراں قدر خدمات و زحمات کا عرصہ تقریبا نصف صدی پر محیط ہے کہ جس میں انہوں نے نہ فقط اسلامی و شیعہ کتب کی نشرواشاعت کو بام عروج بخشا بلکہ اپنی حیات کے دوران قرآن مجید کے ستر مختلف زبانوں میں ترجمے کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا منفرد اعزاز بھی پایا. نیز آپ کی شبانہ روز کی محنت کا شاہکار مجموعہ 1200 سے زائد اہم موضوعات پر مشتمل کتب آج دنیا بھر کے اہم کتب خانوں کی زینت بننے کے علاوہ ہزاروں صاحبان فکر و نظر کے زیر مطالعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد تقی انصاریان مرحوم کی وفات سے پوری دنیا ایک مشہور مصنف اور قابل محقق قرآن سے محروم ہوگئی۔ وہ نہایت نفیس، متین اور باوقار انسان تھے۔ اپنی تحریری خدمات کے ساتھ ساتھ وہ تاحیات دیگر دینی خدمات انجام دیتے رہے۔ انکی وفات ایران، حوزہ علمیہ قم کے ساتھ ساتھ پوری ملت کا بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم خادم قرآن حاج محمد تقی انصاریان کی رحلت پر انکے خانوادے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بحق چہاردہ معصومینؑ مرحوم کو جوار شہدائے کربلا میں ابدی استراحت نصیب فرمائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37308