9

لاہور، جامعة المنتظر میں سیلاب ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا

  • News cod : 37497
  • 29 آگوست 2022 - 14:46
لاہور، جامعة المنتظر میں سیلاب ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں زمین و آسمان کا پیدا کرنیوالا اور دعائیں قبول کرنیوالا ہوں، مجھ سے مانگو۔ جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے زور دیا کہ قبل اس کے کہ کوئی بڑا عذاب آئے، حکمران اور عوام سے اللہ تعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں، روئیں اور گڑگڑائیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔ جامعة المنتظر میں سیلاب ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، لوگ امدادی سامان جمع کروائیں تاکہ سیلاب متاثرین تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا پانی اللہ کی رحمت ہے۔ سیلاب ہماری بد اعمالیوں کی وجہ سے عذاب الٰہی بن کر آیا ہے، کیونکہ ہم نے اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کا صحیح استعمال نہیں کیا، بے شمار قدرتی وسائل رکھنے والے پاکستان کے حکمران اللہ کی بجائے غیر ممالک کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے ہیں۔ اللہ کے دربار میں نہیں جھکتے امریکہ اور آئی ایم ایف سے مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں زمین و آسمان کا پیدا کرنیوالا اور دعائیں قبول کرنیوالا ہوں، مجھ سے مانگو۔ جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے زور دیا کہ قبل اس کے کہ کوئی بڑا عذاب آئے، حکمران اور عوام سے اللہ تعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں، روئیں اور گڑگڑائیں۔ انہوں نے کہا چین پانی جمع کرکے ڈیم بنا چکا ہے، دنیا میں بہت زیادہ ترقی کر چکا ہے مگر ہم پاکستانی ابھی تک سوچوں میں گم ہیں، ہمارے پاس کوئی قومی ایجنڈا نہیں۔ ایوب خان کے دور حکومت میں ڈیم بنائے گئے تھے، اس کے بعد دہائیاں گزرنے کے باوجود پاکستان کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا سکا، ہم نے ترقی کو سیاست کی نذر کر دیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37497