9

عراق، ایرانی و سعودی نقطۂ نظر کو قریب لانے میں کامیاب رہا ہے، مصطفی الکاظمی

  • News cod : 38014
  • 24 سپتامبر 2022 - 0:51
عراق، ایرانی و سعودی نقطۂ نظر کو قریب لانے میں کامیاب رہا ہے، مصطفی الکاظمی
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم نے ایران و سعودی عرب کیدرمیان جاری ثالثی میں عراق کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے آئندہ خطاب کے اہم نقاط پر روشنی ڈالی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بغداد، تہران و ریاض کے نقطہ ہائے نظر کو قریب لانے میں کامیاب رہا ہے۔ عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق مصطفی الکاظمی نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں تاکید کریں گے کہ عراق، ایران و سعودی عرب سمیت کئی ایک ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں کامیاب رہا ہے جس کے سبب ان ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی رہنماء، خطے کے امن و استحکام کی برقراری میں عراقی کردار کی اہمیت پر اتفاق نظر رکھتے ہیں، کہا کہ میں ملکی سیاسی قوتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ عراق کے حوالے سے اپنی تاریخی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے عراقی قومی گفتگو کے حالیہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملکی تعمیر میں اپنا موثر حصہ ڈالیں۔ اس حوالے سے اپنے گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ خطے کا امن و استحکام، عراقی صورتحال پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتا ہے لہذا ہم ہر اس سلسلے کی کھل کر حمایت کریں گے جو خطے کے استحکام میں ممد و معاون ثابت ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38014