9

امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، مقررین

  • News cod : 38062
  • 26 سپتامبر 2022 - 9:00
امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، مقررین
امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، سیدنا حضرت حسن علیہ السلام کا اخلاق امام الانبیاﷺ کے حُسنِ اخلاق کا نمونہ ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ سیمینارمیں مولانا مرید حسین، مولانا شبیر نقوی، علامہ قاری خالد محمود، زاہد بخاری، مولانا عبدالرحمٰن، شاہ زادہ احسن گیلانی بھی شریک ہوئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے کہا حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنا کر باہمی اختلافات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینار جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا۔ سیمینار میں حافظ کاظم رضا نقوی، مولاناعاصم مخدوم، علامہ اصغر عارف چشتی، مولانا عبدالبصیرآزاد، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا سیدنا امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، سیدنا حضرت حسن علیہ السلام کا اخلاق امام الانبیاﷺ کے حُسنِ اخلاق کا نمونہ ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ سیمینارمیں مولانا مرید حسین، مولانا شبیر نقوی، علامہ قاری خالد محمود، زاہد بخاری، مولانا عبدالرحمٰن، شاہ زادہ احسن گیلانی بھی شریک ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38062